3 ستمبر 2014 - 07:29
بعض یورپی ممالک داعش سے تیل خرید رہے ہیں۔

عراق میں یورپی یونین کی نمائندہ نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک دہشتگرد گروہ داعش سے تیل خریدنے کے لئے اقدام کررہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں یورپی یونین کی نمائندہ یانا ھیپو شکووا نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے کمیشن میں، بعض یورپی ممالک پر دہشتگرد گروہ داعش سے تیل خریدنے کا الزام عائد کیا اور یورپی پارلیمنٹ کے اکثر نمائندوں کی درخواست پر ان ممالک کا نام بتانے سے اجتناب کیا۔ عراق میں یورپی یونین کی نمائندہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگرد گروہ داعش تیل کے ٹینکروں کو مشرق وسطی کے ملکوں کے ذریعے، اپنے یورپی خریداروں اور کو منتقل کررہا ہے، یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی اور عراق کے کردستان کے علاقوں پر اس غیرقانونی تجارت کو فوری طور پر بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔

.....

/169